ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے حلقہ این اے 124سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

ہور (ویب ڈیسک)تحریک لبیک کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
داروغہ والا میں ادارہ فخرالعلوم میں نفاذ ختم نبوت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے وہ خود الیکشن لڑیں گے۔ انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ان کی تحریک کے امیدوار میدان میں ہوں گے۔ گزشتہ انتخابات کے دوران تحریک کے امیدواروں نے بھر پور حصہ لیا تھا، لیکن دھاندلی کی وجہ سے مخالف امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں