آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم ، شہبازشریف نے نیب کو بیان ریکارڈ کرادیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کے معاملے پر نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے ، شہبازشریف تقریباً پونے دو گھنٹے اندر رہے اورتین بنیادی سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے جس کے بعد مزید سات ضمنی سوالات بھی پوچھے گئے۔
شہبازشریف بغیر کسی پروٹوکول کے نیب میں پیش ہوئے اور ان کا موقف تھا کہ شہباز شریف کو بلایا گیا ہے ، اس لیے وہ اکیلے اور ذاتی گاڑی پر جائیں گے لیکن اگر وزیراعلیٰ کو بلایاجاتاتو وہ پروٹوکول کیساتھ نیب میں حاضر ہوتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں