اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کا اپنے داماد اور ایکشن ہیرواکشے کمار کو ہم جنس پرست سمجھنے کا انکشاف، وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کا اپنے داماد اور ایکشن ہیرواکشے کمار کو ہم جنس پرست سمجھنے کا انکشاف سامنے آگیا۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ایکشن فلمیں کرنے کے ساتھ اکثر سماجی موضوعات پر بننے والی فلمیں کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں جس میں’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا ‘ کی مقبولیت کے بعد دوسری اہم فلم ’پیڈ مین‘ ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ جہاں اکشے ایک طرف معاشرے میں اصلاح چاہتے ہیں وہیں دوسری جانب اُن کی ساس ڈمپل کپاڈیا کا اکشے کے ہم جنس پرست سمجھنے کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا۔
ٹوئنکل کھنہ کا کرن جوہر کے شو میں اپنی اور اکشے کمار کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اکشے سے شادی کرنے کے بالکل بھی حق میں نہیں تھیں کیوں کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔
ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ اُن کی والدہ کو اکشے پر اس لیے شک تھا کیوں کہ ان کی ایک صحافی دوست نے اکشے کے ہم جنس پرست ہونے کا بتایا تھا جس کے بعد والدہ نے اکشے کی جانچ پڑتال بھی کرائی دیگر لوگوں سے اکشے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں اور میرے مستقبل کی خاطر اکشے کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا، جب انہیں یقین ہوگیا کہ اکشے ہم جنس پرست نہیں تب وہ ہماری شادی کے لیے راضی ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں