آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ‘ ٹیم آف دی ایئر’ کا اعلان، صرف ایک پاکستانی شامل

دبئی(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2018 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا اور دونوں ٹیموں کا کپتان ویرات کوہلی کو منتخب کیا ہے

آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، ٹیسٹ ٹیم میں تین بھارتی اور تین نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 4،4 کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

ویرات کوہلی کی 2018 کے دوران زبردست کارکردگی پر انہیں ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا، جب کہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں روہت شرما، جونی برسٹو، جوئے روٹ، راس ٹیلر، جوز بٹلر، بین اسٹوک، مستفیض الرحمان، راشد خان، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی ویرات کوہلی کو ہی منتخب کیا گیا اور ٹیم میں ٹام لیتھم، کرونا رتنے، کین ولیمسن ، ہنری نکلز، رشب پنٹ، جیسن ہولڈر، کگیسو رباڈا، نیتھن لائن، جسپرت بمرا اور محمد عباس شامل ہیں۔

2018 کے دوران ویرات کوہلی نے 13 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 55.08 کی اوسط سے ایک ہزار 322 رنز بنائے اور ایک سال میں انہوں نے 14 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں کی مدد سے 133.55 کی اوسط سے ایک ہزار 202 رنز بنائے۔ بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ووٹنگ ممبر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حق میں ووٹ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں