ساہیوال واقعہ ،وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو ہٹانے کا گرین سگنل دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کر مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ساہیوال میں گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے ایک پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا جس کے بعد کئی قسم کے بیانات سامنے آئے تاہم واقعہ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ آج شام پانچ بجے وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے اور وزیراعظم بھی آئی جی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے جبکہ حال ہی میں ساہیوال واقعہ کو بھی مس ہینڈل کیا گیا جس کے بعد پنجاب پولیس کی ناکامی کھل کر سامنے آ گئی ۔

دوسری جانب ق لیگ کی جانب سے آئی جی پنجاب کی کارکردگی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان دورہ قطر سے واپسی پر حتمی طور پر احکامات جاری کریں گے جس کے بعد آئی جی پنجاب کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں