میں ذیشان کی والدہ کو جانتی ہوں،تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک ہنستا بستا خاندان اجاڑ کر رکھ دیاہے تاہم آج شام کو جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی آ رہی ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے ڈرائیور ذیشان کو دہشتگرد قرار دیا جارہاہے جس پر ان کی والدہ بھی میدان میں آئیں اور انہوں نے اس دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ میرے بیٹے کو دہشتگرد قرار نہ دیا جائے ۔

ذیشان کی والدہ کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ تحریک انصاف کی اندلیب عباس کو 30 سال سے جانتی ہیں کیونکہ وہ ان کی دیورانی کے گھر میں کام کیا کرتی تھیں جبکہ وہ عندلیب عباس کے بچوں کو بھی جانتی ہیں ۔

ذیشان کی والدہ حمیدہ بی بی کی جانب سے یہ بیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیا گیا تھا جس میں عندلیب عباس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ذیشان کی والدہ جو کہہ رہی ہیں وہ درست ہیں ۔

اس پروگرام کا کلپ شیئر کرتے ہوئے عندلیب عباس نے بھی حمیدہ بی بی اور ان کے اہل خانہ کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں ذیشان کی والدہ کو جانتی ہوں، میں ذاتی طور پراپنی اور اپنی پارٹی کی جانب سے ذیشان کی والدہ سے سانحہ ساہیوال پرمعافی مانگتی ہوں ہم سب اس واقعہ پر شرمندہ ہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں