سیاسی گند گی صاف کرنے کیلئے فوج نے عمران کو فری ہینڈ دیدیا ،شیخ رشید

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی گندگی صاف کرنے کیلئے فوج نے عمران خان کو مکمل فری ہینڈ دیدیا ہے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار وزیراعظم کی ایمانداری کے بڑے معترف ہیں ، شہباز شریف این آر او اور درمیانی راستے کی تلاش میں ہیں اور سرکاری مراعات سے ہر صورت لطف اندوز ہوتے رہنا چاہتے ہیں، انہوں نے نواز شریف کو بھی محاذ آرائی کی بند گلی میں نہ جانے پر راضی کر لیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کبھی فوجی عدالتوں کی توسیع کیخلاف ووٹ دینے کی جرات نہیں کریں گی اپوزیشن اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پیرکے روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز کامجھے کیوں نکالا والا بیانیہ بھی کسی مصلحت کے تحت ختم ہو گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں