نوازشریف کے دل کے پٹھے معمول سے زیادہ سخت،ای سی جی رپورٹ بھی تسلی بخش نہیں آئی ،ہسپتال ذرائع

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کا پی آئی سی میں تھیلیم سکین جاری ہے جبکہ ان کی ای سی جی اور ایکو کارڈیو گرافی مکمل ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق 3 رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کر رہا ہے، ڈاکٹر شاہد حمید میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں، میڈیکل بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر حامد خلیل بھی شامل ہیں۔

ایکو رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے دل کے پٹھے معمول سے زیادہ سخت ہیں،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی ای سی جی رپورٹ بھی تسلی بخش نہیں ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 سال سے زائد عمر افراد کے دل کے پٹھے سخت ہونا شرو ع ہو جاتے ہیں ۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا تھیلیم سکین جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ تھیلیم سکین کے پہلے حصے کی رپورٹ نارمل ہو تو دوسرے حصے کی ضرورت نہیں رہتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں