نوازشریف کی ابتدائی رپورٹس تسلی بخش نہیں ،دوبارہ دل کی بیماری کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں،مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ نوازشریف کی ابتدائی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں،پہلے ہی تشویش تھی میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں ،مریم نواز نے کہا کہ میں خود ہسپتا ل آنا چاہتی تھی لیکن میاں صاحب نے پیغام بھجواکر ہسپتال آنے سے منع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے ایم پی اے ثانیہ عاشق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،مریم نواز نے ثنا عاشق سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی ابتدائی رپورٹس تسلی بخش نہیں ہیں ،پہلے ہی تشویش تھی میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں دوبارہ دل کی بیماری کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں ،مریم نوازکا کہناتھا کہ میں خود ہسپتا ل آنا چاہتی تھی لیکن میاں صاحب نے پیغام بھجوا کر ہسپتال آنے سے منع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں