پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیو کر لیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کونکال لیااور تمام سیاحوں کو مری اور کالا باغ کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کونکال لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق برف میں پھنسے سیاحوں نے مددکی اپیل کی تھی،جس پر گزشتہ رات ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا اطلاعات پر فوری ردعمل دیا، شدید موسم کے باوجود فوجی جوان فوری طور امدادی کاموں کیلئے روانہ ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیوآپریشن صبح سوا 3 بجے شروع کیاگیاجس میں پاک فوج،فضائیہ اورریسکیواہلکاروں نے مشترکہ حصہ لیا،ریسکیو آپریشن کے دوران نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کو نکال لیاگیااور نہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں