خدیجہ صدیقی تشدد کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آن لائن)خدیجہ صدیقی تشدد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے 23 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی جس کے بعد خدیجہ لندن میں یونی ورسٹی سے چھٹی لے کر پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ خدیجہ صدیقی تشدد کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کیلئے تاریخ مقرر ہونے پر خدیجہ صدیقی لندن میں اپنی یونیورسٹی سے چھٹی لے کر پاکستان روانہ ہو گئی ہیں، وہ لندن کی سٹی لا یونیورسٹی میں بار ایٹ لا کی طالبہ ہیں۔

خدیجہ کے مطابق مئی 2016 میں شاہ حسین نامی ایک شخص نے ان پر خنجر کے 23 وارکئے تھے، اس واقعے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

خدیجہ صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹیسٹ کیس ہے، حملہ آور کوسزا ملنے سے خواتین پر تشدد روکنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں