تھانہ رجوعہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی ,بین الاضلاعی منشیات سمگلر ز گرفتار،10 کلو سے زائد چرس برآمد

چنیوٹ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب محمد انور کھیتران کی ہدایت پر ایس ایچ او رجوعہ سب انسپکٹر محمد اسداللہ نے ٹیم کے ہمرہ کاروائی کرتے ہوئے چک 131 ج ب پردوران ناکہ بندی کار سوار بین الاضلاعی دو منشیات سمگلرز عزیز خان ولد شیر خان قوم پٹھان سکنہ منصور کالونی ایبٹ آباد اور زبیدہ بی بی کو گرفتارکیا اور کار کے مختلف خانوں سے 10کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،ملزم عزیز خان نے کافی غلط بیانی کے بعد انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشی کا دھندہ کرتا ہے اور یہ اس کا ذریعہ معاش ہے اور آج بھی چک نمبر 128 میں منشیات سپلائی کرنے جارہا تھا ۔تھانہ رجوعہ پولیس نے کار، نقدی ، موبائل فون اور چرس قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ۔ منشیات فروشوں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں، ڈی پی او محمد انورکھیتران کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں