ملک بھر میں ادویات مہنگی مگر کوٹ ادو میں کچرے کے انبار میں حکومت پنجاب کی ادویات کا ڈھیر

صحت مند پنجاب کے راگ الاپنے والے موت بانٹنے لگے ہیں کوٹ ادو میں پنجاب حکومت کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے سرکاری ہسپتالوں کی مہنگی ادویات پرائیویٹ کلینکس پر فروخت ہونے کے ساتھ زائدالمیعاد ہونے پر گندگی کے ڈھیر کی نظر کی جانے لگی,جن ادویات کو لاشعور بچے کھانے پینے کی اشیا سمجھ کر اٹھانے لگے غریبوں کو ادویات کی مناسب فراہمی نا ہونے سے سٹاک ایکسپائر ہونے لگا جس سے حکومت کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگ رہا ہے۔ جبکہ زائد المیعاد ادویات کو مناسب جگہ پر ٹھکانے لگانے اور تلف کرنے میں متعلقہ انتظامیہ بے حسی سے کام لے رہی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت وقت سے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی بلا امتیاز فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں