نوشہروفیروز:فیملی پارک کو پاکستان کی بہترین پارک بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کے منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے

فیملی پارک نوشہروفیروز کو پاکستان کی بہترین پارک بنانے کے لئے اعلیٰ معیار کے منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے
چیئرمین ضلع کونسل نوشھروفیروز عبدالستار عباسی کی کاوشوں سے تعمیر ہونے والی فیملی پارک تقریبن 6۔ایکڑ رقبے پر مشتمل ضلع نوشھروفیروز کی سب سے بڑی پارک ہے جسکو کو عالمی معیار کی پارک بنانے کے لئے فیملی پارک مئنیجمینٹ کمیٹی کے سربراہ نامور آرٹسٹ سید علی احمد شاہ اپنی ان تھک محنتوں سے ڈیزائن اور کام کا معیار اپنی نگرانی میں کروارہے ہیں۔

جس کے ساتھ کمیٹی کے دیگر میمبران بھی فیملی پارک کی فوری تکمیل میں اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔فیملی پارک منصوبوں میں خواتین کا ایک حصہ الگ ڈیزائن کیاگیاہے جس میں فیمیل گارڈ اور بزرگ خواتین کے لئے فیمیل والینٹر گائیڈ بھی مقرر کی جائیں گی جبکہ بچوں کی دلچسپی کے جھولے و دیگر صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے بھی پلان تیار کیاگیاہے۔فیملی پارک میں سبزہ اگانے سے پہلے لئبارٹری سے چیک کروائی گئی مٹی سے لیول کروانے کہ بعد ہریالی اگانے کا کام شروع ہوجائیگا جس میں ملکی و غیر ملکی پودوں اور درختوں کو اب فیملی پارک نوشھروفیروز میں بھی دیکھا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں