نوشہروفیروز: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شاہراوں پر عوام کو محفوظ سفر مہیاکرنے کیلئے کوشاں

نوشہروفیروز: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شاہراوں پر عوام کو محفوظ سفر مہیاکرنے کیلئے کوشاں ہے، حادثات سے پاک معاشرے کا فروغ، رکاوٹوں سے پاک ٹریفک، جدید اور بروقت امدادی سہولیات کی فراہمی، محفوظ سفر اور روڈ سیفٹی قوانین کے مطابق ہر قسم کی تفریق اور تعصب سے بالاتر قانون کے نفاذ کے لئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے

اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے روڈ کنڈیارو کے قریب ہالا ٹو ھالانی سیکٹر کے ایس ایس پی سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے روڈ سیفٹی قوانین کی مہم کی میں حصہ لیا اور ڈرائیونگ کے اصول اپنانے کے لئے ڈرائیونگ قوانین کے پمفلیٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہالا ٹو ہالانی سیکٹر میں گزشتہ ایک سال میں 7 لاکھ سے زائد گاڑیوں کاچالان کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں