پی ایس ایل میں عمر اکمل ،کامران اکمل اور شاہین آفریدی اچھا پرفارم کریں گے،سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے پی ایس ایل میں عمر اکمل ،کامران اکمل اور شاہین آفریدی اچھا پرفارم کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور انہیں حیرت نہیں ہوگی کہ آئندہ آنے والے سالوں میں پی ایس ایل میں دس ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں۔پی ایس ایل ایک برینڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہترین ہے۔
ایک انٹر ویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد کھلاڑی دیے ہیں اور کھلاڑیوں کو اضافی پیسے فراہم کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کی اچھی فارم لگی ہوئی ہے، کامران اکمل بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل تھری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور فائنل کھیلے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں