ن لیگ کا اجلاس میں نواز شریف مطمئن دکھائی دئیے اور لطیفہ سنا کر حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کردیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب ہاوس میں ن لیگ کا اجلاس جاری ہے جہاں نواز شریف مطمئن دکھائی دئیے اور لطیفہ سنا کر حاضرین کو ہنسنے پر مجبور کردیا ۔
تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نواز شریف پارٹی رہنماؤں کو لطیفہ سنا رہے ہیں ۔انہوں نے لطیفہ سناتے ہوئے کہا کہ ریس کلب میں ایک چوہدری سگریٹ پر سگریٹ پی رہا تھا اور ادھر ادھر ٹہل رہا تھا ،قریب کھڑے ایک شخص نے چوہدری کو اس حال میں دیکھا تو خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب آپ سگریٹ پر سگریٹ پی رہے ہیں اور اس طرح چہل قدمی کر رہے ہیں کیا آپ پریشان ہیں۔چوہدری نے نفی میں جواب دیا تو اس آدمی نے پھر پوچھا کہ کیا یہاں پر آپ کا کوئی گھوڑا دوڑ رہا ہے ،اس پرشیخ صاحب نے جواب دیا ،”میرا گھوڑا اواے جنے ساریا ں نوں اگے لا یا ہو یا اے“ ۔نواز شریف نے جب یہ بات کی تو پورا ہال بے اختیار قہقوں سے گونج اٹھا ۔
ویڈ یو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں