معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے کا آغاز کر دیا، ان لوگوں کیلئے جنگ لڑنی ہے جن کے پاس حصول انصاف کی استطاعت نہیں،چیف جسٹس آف پاکستان

اسلام آباد (سٹی نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے، ان لوگوں کیلئے جنگ لڑنی ہے جن کے پاس حصول انصاف کی استطاعت نہیں ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی پر سب کا اتفاق ہے، ملک میں قانون سب کےلئے برابر ہونا چاہیے کیونکہ اس ملک کی بقا قانون کی حکمرانی میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے لوگوں کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان لوگوں کیلئے جنگ لڑنی ہے جن کے پاس حصول انصاف کی استطاعت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں