اپنی کتاب میں ان لوگوں کو زیادہ جگہ دی ہے جنہوں نے مجھے دھمکانے کی کوشش کی، ریحام خان

لندن (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی کتاب میں ان لوگوں کو زیادہ جگہ دی ہے جنہوں نے انہیں دھمکانے کی کوشش کی۔
بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ یہ ان کی کتاب کی اشاعت کا صحیح وقت ہے، یہ الیکشن کا سال ہے اس لیے ووٹ دینے اور لینے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے کیا چیزیں کرنے کی ضرورت ہے اور لوگ کیا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کتاب کے حوالے سے ہی لندن آئی ہیں تاکہ کتاب کی رونمائی کی جاسکے۔ ایک دفعہ کتاب لانچ ہو جائے تو پھر کوئی کسی کا کیا بگاڑ سکتا ہے، ’کوئی میری کتاب کامسودہ پڑھ رہا تھاتو اس نے کہا کہ یہ بہت جذباتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ بالی وڈ فلم کی کہانی ہے۔
ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں ان کے لیے حالات ایسے بنا دیئے گئے جس کی وجہ سے وہ اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔ ’مجھے دھمکانے کی کوشش کرنے والوں نے شاید اپنا ہی نقصان کیا ہے اور میں نے غصے میں اپنی کتاب میں انھیں کچھ زیادہ ہی جگہ دے دی ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں