فیصلہ موصول ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن کافیصلہ کریں گے ، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی مسلم لیگ ن کی صدارت سے نا اہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی معاملے پر اب تک عدالتی فیصلہ موصول نہیں ہوا ہے،تفصیلی فیصلہ ملنے سے قبل سینیٹ انتخابات سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ دیکھنے اور تمام قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گے،فیصلہ ملنے کے بعد اس کا جائزہ لیں گے ،قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں