تحریک انصاف میں شمولیت کیساتھ ہی عامرلیاقت کانجی ٹی وی چینل چھوڑنے کا فیصلہ کیونکہ ۔ ۔ ۔

کراچی (ویب دیسک) معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے بالآخر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور اسے اپنا آخری ٹھکانہ قراردیدیاتاہم ان کی آمد کی وجہ سے جہاں ایک طرف تحریک انصاف کے کچھ رہنماﺅںاورکارکنان نے تحفظات کا اظہار کیا تو دوسری طرف بظاہر ان کا کیریئرمحدود ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے نجی ٹی وی چینل 24چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ انتظامیہ نے انہیں مزید کوئی سیاسی شو کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ مزید بتایاگیا کہ جب سے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، وہ کوئی سیاسی شو نہیں کرسکے ۔
ذرائع کاکہناتھاکہ چینل کی انتظامیہ نے انہیں مکمل چھٹی نہیں دی بلکہ ان کو انٹرٹینمنٹ یا رمضان ٹرانسمشن تک محدود کردیا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو رمضان ٹرانسمشن اور گیم شو کا بانی سمجھاجاتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں