لاہور(ویب دیسک)پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا ،اس ایونٹ نے اب تک پاکستانیوں کو خوب لطف اندوز کیا اور اس کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ لاہور میں ہونے والے دونوں میچوں میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر سٹیڈیم پہنچے اور پاکستان میں کرکٹ کو خوب سپورٹ کیا ،یہ ہی حال کراچی کا بھی ہے جہاں چند ہی گھنٹوں میں فائنل میچ کی تمام ٹکٹس خرید لی گئیں اور انوکھی تاریخ رقم ہو گئی ۔ایک طرف تو پاکستانی اس خوبصورت ایونٹ اور اپنے پسندیدہ کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو دوسری جانب سیاست دان انتخابات سے قبل اپنی سیاسی دکانیں چمکا رہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف خوب بیانات دے رہے ہیں ۔ایسا ہی کام تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کیا تو معروف گلو کار علی ظفر نےانہیں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
Sir, we do love you for your efforts for the country but perhaps “timing” on issues matters? On a day nation celebrates cricket we do expect you (as our cricket hero) to appreciate, if not participate in the joy and sentiment of the country that comes with cricket coming home 🙂 https://t.co/7RGDkVb4VU
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 20, 2018
تفصیل کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے شریف اور ڈار خاندان پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات لگائے اور روپے کی قدر میں کمی پر اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایاتو علی ظفر سے بھی چپ نہ رہا گیا اور اس پر جواب دیتے ہوئے کہا ”سر،اس ملک کے لیے آپ کی کوششوں پر ہم آپ سے پیار کرتے ہیں لیکن شائد مختلف معاملات پر ٹائمنگ اہمیت رکھتی ہے،آج کرکٹ گھر آنے پر قوم جشن منا رہی ہے ،آپ کرکٹ ہیرو بھی ہیں اس لیے ہمیں آپ سے امید ہے کہ اگر آپ عوام کو ملنے والی ان خوشیوں میں شرکت نہیں کر سکے لیکن آ پ اسے ضرور سراہیں گے۔ “گلو کار کے اس جواب پر سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا اور لوگوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا
ایک شخص نے کہا کہ کرکٹ ملک سے زیادہ اہم تو نہیں ہے یہاں کی عوام قرضوں کے دلدل میں۔پھنس چکی ہے ۔ آپ اپنی کرکٹ انجواے کریں
کرکٹ ملک سے زیادہ اہم تو نہیں ہے ✋ یہاں کی عوام قرضوں کے دلدل میں۔پھنس چکی ہے ۔ آپ اپنی کرکٹ انجواے کریں @ImranKhanPTI جو کر رہے ہیں وہ ہمارا مستقبل ہے آپ لوگ الله کے فضل سے اپنی زندگی میں سیٹ ہیں ۔ مسلے تو عام لوگوں کو ہیں 22 کڑوڑ میں سے پانچ کڑوڑ دیکھ رہے ہونگے میچ مسٹر ✋
— شیر کا شکاری ® (@faisalch827) March 20, 2018
Ali zafar are you supporting and working for PSL for free.
— Maryam Nawaz Sharif (@maryamnawaztrol) March 20, 2018
Nhi bsss 2 cror leta hyyy support krny k baki free hy
— TaHiR AbbAs (@ThindTahir) March 21, 2018
عامر بٹ نے کہا کہ بُغضِ نواز میں اندھا ھوگیا ھے عمران نیازی، اقتدار کے نشے میں دھت یہ شخص ھر وقت نوازشریف کیخلاف جھوٹ اور بہتان طرازی کر کے سمجھتا ھے کہ پاکستان کا لیڈر ھے
بُغضِ نواز میں اندھا ھوگیا ھے عمران نیازی، اقتدار کے نشے میں دھت یہ شخص ھر وقت نوازشریف کیخلاف جھوٹ اور بہتان طرازی کر کے سمجھتا ھے کہ پاکستان کا لیڈر ھے یہ، یہ شخص جاھل ھے اور صِرف جاھلوں لیڈر ھے، شوگر کوٹڈ ھے یہ، اندر سے زھریلا اور جھوٹا ترین ھے یہ اقتدار کا بھوکا
— Ammar BUTT (My PM is a Puppet) (@ButtMcom) March 20, 2018
ایک شخص نے کہا کہ اب علی ظفر جیسے لڑکے عمران خان کو سبق پڑھائیں گے
ye din b anay thy ,ALi Zafar jesy londay Khan sb ko sabaq parhaen gy.hadd ho gae yr
— Nawaz Saeed (@munkisaralmizaj) March 20, 2018