مشن ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم آج رات انگلینڈ روانہ ہو گی

لاہور: مشن ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم آج رات بابائے کرکٹ انگلینڈ روانہ ہو گی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے تیاریوں کو زبردست قرار دیتے ہوئے جیت کی امید دلا دی۔
کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی بڑی تیاریاں مکمل، ہیپاٹائٹس کے شکار شاداب خان کے متبادل یاسر شاہ سمیت قومی شاہین آج انگلینڈ کے دیس اڑان بھریں گے۔ سخت مشقیں کرنے والے کھلاڑیوں کو اہل خانہ سے ملنے کی اجازت، شعیب ملک سمیت تمام شام تک این سی اے میں اکٹھے ہوں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ بہترین سکواڈ چنا، تمام بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ٹائٹل جیتنے کی امید ہے۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے باعث روایتی حریف بھارت پر نفسیاتی برتری ہو گی، گذشتہ روز قومی کھلاڑیوں نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی جنہوں نے جیتنے کے گر بھی بتائے، پانچ سے انیس مئی تک انگلینڈ سیریز شیڈول ہے جبکہ اکتیس مئی سے ٹیم پاکستان کا ورلڈ کپ سفر شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں