ورسٹائل اداکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے

کراچی:روتوں کو ہنسانے والے معروف کامیڈین، ہدایت کار، رائٹر اور ورسٹائل اداکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔
رپورٹ کے مطابق معین اختر 24 دسمبر 1950 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے، فنی زندگی کا آغاز 6 ستمبر 1966 کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کی ایک تقریب میں کیا تھا۔ انھوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں اپنا مقام بنایا۔ مختلف پروگراموں میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیئے، پاکستان سے گہری محبت رکھنے کے سبب یوم آزادی اور 6 ستمبر کے پروگراموں کیلئے خاص اہتمام کیا کرتے تھے، مزاحیہ پروگراموں کے سبب عوام میں خوب مقبول ہوئے۔
حکومت پاکستان نے معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزازات عطا کئے۔ معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں وفات پاگئے تھے۔ وہ کراچی میں ماڈل کالونی ملیر کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں