ہالی وڈ فلم ’’ہابس اینڈ شا‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس: ہالی وڈ میں فاسٹ اینڈ دی فیوریس سلسلے کی فلم ’’ہابس اینڈ شا‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہابس اینڈ شا کو دی راک کی سیون بکس پروڈکشن اور یونیورسل سٹوڈیوز مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اس نئی فلم کی ڈائریکشن ڈیڈپول 2 کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیٹچ نے دی ہے۔
فلم کی کہانی میں بریکسٹن جینیاتی طور پر مختلف تبدیلیوں کے بعد سپرہیومین بن جاتا ہے اور وہ ڈیکارڈ شا کی بہن کا پیچھا کرتا ہے جس نے ایک ایسا وائرس چوری کر رکھا ہے جو آدھی دنیا کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے، یہی سبب ہے کہ ہابس اور شا کو اس کے مدمقابل آنا پڑا ہے۔
ہوبس اینڈ شا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں 5 اور 6 حصے میں متعارف ہونے والے کردار ہیں جن کی جوڑی کو دی فیٹ آف دی فیوریس میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا، مذکورہ فلم رواں سال 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں