ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی آج 70 ویں نمبر پر آگیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈٰی: میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے ماضی کی نسبت آج کراچی میں صورتحال بہتر ہے، 2014 سے پہلے کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی آج 70 ویں نمبر پر آگیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کامیابی کا سہرا سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے سر ہے، کوششوں میں حساس اداروں، پولیس، رینجرز نے کردار ادا کیا، کراچی کے شہری بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔


میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ انشااللہ مستقبل میں مزید استحکام آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں