غزہ میں فلسطینیوں کا مظاہرہ، اسرائیلی فائرنگ سے 48 نوجوان زخمی

غزہ: غزہ میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا۔ سرحد پر ہونے والے ان مظاہروں میں اسرائیلی فائرنگ سے اڑتالیس نوجوان زخمی ہوگئے۔
فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی سرحد کے قریب زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین پر اسرائیلی فورسز نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔
ظالم فورسز کی فائرنگ سے اڑتالیس نوجوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو الاقصیٰ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسرائیل نے حماس کے ٹھکانوں پر حملے بھی کیے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں