کراچی میں گینگ وار کا سرغنہ نوعمر لڑکوں کے ہاتھوں قتل ، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی(ویب ڈیسک)میٹرک کے طالبعلم نے بلیک میل کرنے پر دوستوں کے ساتھ ملکر گینگ وار ملزم کے ساتھی اکبر لالہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
عزیز بھٹی تھانے کی حدود گلشن اقبال سے 2 روز قبل بنگلے کے باہر سے ایک نوجوان کی لاش ملی تھی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اکبر عرف لالہ کے نام سے ہوئی تھی جوکہ ڈالمیا شانتی نگر کا رہائشی تھا ،پولیس نے مقتول کے قتل کے الزام میں مقتول اکبر لالہ کے 3 پڑوسی توصیف ،وقاص اور نعمان کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا 9ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم توصیف نے اعتراف جرم کرلیا ہے کہ اس نے اپنے دوستوں وقاص اور نعمان کی مدد اکبر لالہ کو قتل کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مقتول اکبر گینگ وار اور منشیات فروش تھا جوکہ کم عمر لڑکوں کی ویڈیو بناکر انھیں بلیک میل کرتا تھا اور ہمیں بھی بلیک میل کر رہا تھا،گرفتار ملزمان کے مطابق انہوں نے مقتول کو بلایا اور گولیاں مار کر قتل کردیا ،ملزم اور ہم پڑوسی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں