سوشل میڈیا پر شہری کے پیغام اور تصاویر نے نہ صرف لاہوریوں کی نیندیں اڑ ا دیں بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی حرکت میں آگئے

لاہور (سٹی نیوز)’’ میں نے ابھی ابھی سنا ہے کہ کیولری پل ایک طرف سے گر گیا ہے اور پورے پل پر دراڑ پر چکی ہے ‘‘ سوشل میڈیا پر شہری کے پیغام اور تصاویر نے نہ صرف لاہوریوں کی نیندیں اڑ ا دیں بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی حرکت میں آگئے جنہوں نے پل کی مرمت کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے سوشل میڈیا پر کیولری پل کے گرنے اور دراڑوں کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا ، لفظی پیغام کے ساتھ ثبوت کے طور پر پل کے خستہ حال حصوں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔ نامعلوم شہری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پل خستہ حال ہے اور کسی بھی وقت گر سکتا ہے لہذٰا اسے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ بے حد خطرناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں