سورج کے طلوع اور غروب ہونے کا منظر بہت پسند ہے:عائشہ عمر

اسلام آباد: (سٹی نیوز) اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ انہیں سورج کے طلوع اور غروب ہونے کا منظر بہت پسند ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ سورج کو غروب ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا شمار ان لڑکیوں میں ہوتا ہے جو اس منظر کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی بوریت کا شکار نہیں ہو سکتیں۔اداکارہ کی سورج طلوع ہونے کے منظر سے متعلق دلچسپی سے تو کسی کو انکار نہیں کیونکہ طلوع آفتاب کا منظر ہی اتنا سحر انگیز ہوتا ہے کہ جو دیکھے اس میں کھو جائے، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کی خوبصورتی کا ذوق بھی اعلی ہے۔عائشہ عمر نے اپنے کیرئیر کےدوران متعدد ڈراموں میں جاندار اداکاری سے اپنی پہچان بنائی بلکہ کئی فلموں اور ماڈلنگ میں بھی فن کارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں