راولپنڈی: بیوی کے اکسانے پر بدبخت بیٹے کا ماں پر تشدد، مقدمہ درج

راولپنڈی: (سٹی نیوز) راولپنڈی میں بیوی کے اکسانے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں بیٹے نے بیوی سے مل کر اپنی بوڑھی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نازبیا الفاظ بھی استعمال کئے، تشدد کرنے پر بوڑھی خاتون نے قانونی کارروائی کے لئے پولیس سے رابطہ کیا مگر شنوائی نہ ہوئی۔ واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر اس کے بیٹے ارسلان اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ماں جیسی ہستی پر تشدد کرنیوالے کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے، تشدد کا نشانہ بننے والی بزرگ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں