چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی لاہور کے دورے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(سٹی نیوز)این اے 120کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کی الیکشن مہم کے لئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان26اگست کو لاہور کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کریں گے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کا حلقہ انتخاب این اے 120قومی سیاست میں ایک اہم مقام حاصل کر چکا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اس حلقے سے اپنے امیدوار کی کامیابی کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کے لئے لاہور میں موجود ہیں جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی لاہور کے دورے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان 26 اگست کو لاہور جائیں گے جہاں وہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے جبکہ عمران خان اپوزیشن جماعتوں کو یاسمین راشد کی حمایت پرآمادہ کریں۔اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کے دوران چیرمین تحریک انصاف اپوزیشن کا متفقہ امیدوار لانے پر مشاورت بھی کریں گے۔ اپنے دورہ لاہور کے دوران تحریک انصاف کے عمران خان این اے120 الیکشن پرپارٹی اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں