پاک فوج کے حوالے سے بیان صرف آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ہی دے سکتے ہیں

راولپنڈی(سٹی نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر کے میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف 4دہائیوں تک پاک فوج سے وابستہ رہے وہ پاک فوج کے سربراہ بھی رہے ہیں ، انہیں اب ریٹائرڈ ہوئے بھی10سال ہونے کو ہوں ، میڈیا پر پاک فوج کی حمایت میں دفاعی نقطہ نظر کے حوالے سے دئیے جانے والے بیانات ان کے ذاتی تجربے کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ سیاسی بیانات وہ بطور ایک سیاسی لیڈر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کے طور پر دیتے ہیں۔پاک فوج کے حوالے سے بیان صرف آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ہی دے سکتے ہیں اور ادارے میں انہی کی پالیسیاں چلتی ہیں۔
راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف4دہائیوں تک پاک فوج میں رہے ہیں انہیں ریٹائرڈ ہوئے بھی10سال گزر چکے ہیں اب وہ ایک سیاسی لیڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں، پاک فوج میں کسی سابق سربراہ کے نہیں بلکہ موجودہ سربراہ قمر جاوید باجوہ کی پالیسیاں چلتی ہیں۔ پرویز مشرف کے میڈیا پر بیانات ان کے سیاسی لیڈر کے طور پر دیکھے جائیں جبکہ انڈیا کے خلاف بیان اور دفاعی نقطہ نظر سے دئیے جانے والے بیانات ان کے تجربے کی عکاسی کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں