سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آ یاہے تاہم یکم ذوالحج 23اگست کو ہو گی

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آ یاہے تاہم یکم ذوالحج 23اگست کو ہو گی۔
سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے متعلقہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،جس کے بعد چاند نہ نظر آنے کا اعلان کر دیا گیاہے۔سعودی عرب میں یکم ذوالحج 23اگست کو ہو گی ،اور حج بروز جمعرات 31اگست کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں عید 1یکم ستمبر بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت حلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں