اس سال پہلے کی نسبت 8لاکھ مزید زائرین فریضہ حج ادا کر سکیں گے

مکہ (ویب ڈیسک) عالم اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام جیسا وسیع و عالیشان مذہبی مقام تو پہلے بھی دنیا میں کہیں اور نہیں تھا لیکن حالیہ توسیعی کام مکمل ہونے کے بعد اس عظیم الشان مسجد کی گنجائش میں اتنا بڑا اضافہ ہوا ہے کہ اس سال پہلے کی نسبت 8لاکھ مزید زائرین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ کیلئے کل 70 لاکھ سے زائد زائرین پہنچے ہیں۔ آنے والے دنوں میں وزارت حج و عمرہ مزید زائرین کے لئے گنجائش فراہم کرے گی اور اس کے لئے حج سے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام جاری ہے۔
مکہ اور مدینہ میں زائرین کیلئے مزید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں الیکٹرانک آبزرویشن کنٹرول سنٹر بھی شامل ہے جو تمام متعلقہ اداروں کو حج سروس سنٹرز کے ساتھ منسلک کرے گا۔ اس سسٹم کے باعث حجاج کے لئے سہولیات یقینی بنانے کے علاوہ حفاظتی انتظامات کو بھی بہتر کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں