پاک انگلینڈ ٹیسٹ: ساؤتھمپٹن میں بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا

ساؤتھمپٹن: (ویب ڈیسک) تیسرے ٹیسٹ میچ کے دورسرے روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔ انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنالئے، زاک کرالی 171، جوز بٹلر 91 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

خیال رہے میزبان ٹیم انگلینڈ نے کھیل کے پہلے روز چار وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے تھے۔ گزشتہ روز انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ہوم سائیڈ کو ابتدا میں ہی اس وقت دھچکا لگا جب شاہین شاہ آفریدی نے شان مسعود کے تیسری سلپ میں شاندار کیچ کی بدولت رورے برنز کو صرف چھ رنز پر پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا۔ 73 کے مجموعی سکور پر یاسر شاہ نے ڈومینک سبلی کو 22 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر کے مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا۔

نسیم شاہ نے جو روٹ کو 29 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ 127رنز کے مجموعے پر یاسر شاہ نے تین رنز بنانے والے اولے پوپ کی وکٹیں بکھیر پر پاکستان کو چوتھی کامیابی دلا ئی۔ اس نازک صورتحال میں جو ز بٹلر اورزیک کرالی کے درمیان پانچویں وکٹ کیلئے نہ صرف 205 رنز کی ناقابل تسخیر شراکت ہوئی بلکہ جب کھیل کا پہلا دن ختم ہوا تو انگلش ٹیم چار وکٹوں پر 332 رنز سکور بورڈ پر ترتیب دینے میں بھی کامیاب ہو چکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں