پاکستان کی طویل المدتی رینٹنگز مستحکم ہیں: امریکی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ

اسلام آباد: (سٹی نیوز) امریکی مالیاتی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگز کو ‘بی’ کیٹیگری قرار دے دیا۔ ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طویل المدتی رینٹنگز مستحکم ہیں۔

ایس اینڈ پی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستانی معیشت پر دباؤ آیا، وائرس سے قبل حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی اقدامات کیے، وبائی مرض پر قابو پاتے ہی پاکستانی معیشیت میں بہتری آئے گی اور اصلاحات کا سلسلہ بھی بحال ہو جائے گا، توازن برقرار رکھنے سے خارجی ادائیگیاں ایک سال تک پوری کی جا سکتی ہیں، مالی ادائیگیوں میں توازن کی صورت میں پاکستانی ریٹنگز میں مزید بہتری اور اضافے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں