موقع ملا تو شاہد کپور کو قتل کرنا چاہوں گی، دپیکا پڈوکون

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے قریبی دوست اداکاررنویر سنگھ کو ٹھکرا کر بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی اوراداکار شاہد کپورکو قتل کرنیکی خواہش کا اظہار کردیا۔اداکارہ نے ’بگ باس سیزن11‘میں اپنی فلم ’پدماوتی‘ کی تشہیر کے لیے شرکت کی جہاں انہوں نے شوکے میزبان سلمان نے بھی اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دپیکا سے مداحوں کی خواہش پران کے آئندہ مستقبل کے لائحہ عمل اورشادی سے متعلق سوال کرڈالا ۔سلمان نے دپیکا سے پوچھا اگر آپ کو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، رنویر سنگھ اورشاہد کپور میں سے کسی کو قتل کرنے، شادی کرنے اور کسی کے ساتھ گھومنے جانے کا موقع ملے تو آپ کسے منتخب کریں گی جس کے جواب میں دپیکا نے کہا کہ وہ ’پدماوتی‘کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے شادی کرنا چاہیں گی، اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ گھومنے جانا چاہیں گی جب کہ شاہد کپوراپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ خوشگوارازدواجی زندگی گزاررہے ہیں۔
لہٰذا موقع ملا تو وہ شاہد کپور کو قتل کرنا چاہیں گی۔دپیکا پڈوکون کے اس جواب سے شو میں موجود شائقین کے ساتھ سلمان خان بھی حیرت زدہ ہوگئے کیونکہ انہیں توقع تھی کہ دپیکا شادی کے لیے اپنے دوست رنویرسنگھ کا نام لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں