ایک مہینے میں محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن ٹھیک کروا سکتا ہوں،جادوگر سپنر سعید اجمل

لاہور (نیوز ڈیسک) جادوگر سپنر سعید اجمل نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹھیک کروانے میں مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور محمد حفیظ نے ان کیساتھ رابطہ کیا تو وہ ایک مہینے میں باؤلنگ ایکشن ٹھیک کروا سکتے ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ 2004ءمیں جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جب انہیں معطل کیا گیا تو ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد نے ان کا ایکشن درست کروانے میں مدد کی۔ حال میں ہی محمد حفیظ کے ایکشن کو بھی غیر قانونی قرار دے کر انہیں تیسری مرتبہ معطل کیا گیا ہے۔

سعید اجمل نے اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ آئی سی سی صرف پاکستانی باؤلرز کو نشانہ بنا رہی ہے اور پی سی بی پر اس معاملے کا نوٹس لینے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا ”اگر پی سی بی اپنے باؤلرز کے تحفظ کیلئے مثبت اقدامات کرے گا تو مجھے امید ہے کہ پاکستانیوں کو ان کے باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے معطل نہیں کیا جائے گا۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں