نوجوان باؤلر محمد عباس کو محمد آصف کا متبادل ہے،مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر نے نوجوان باؤلر محمد عباس کو محمد آصف کا متبادل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میرے خیال سے وہ محمد آصف کی طرح باؤلنگ کرتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں محمد عباس کی باؤلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”میرے ساتھ محمد عباس نئی گیند کیساتھ بہترین باؤلنگ کرتا ہے اور ٹیسٹ میچوں میں ہمیں اس حوالے سے بہت مسئلہ درپیش تھا لیکن عباس کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔
وہ زبردست ہے، اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کیساتھ باؤلنگ کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مجھ پر کم پریشر ہو گا کیونکہ وہ اپنے اینڈ سے اٹیک کرے گا تو میں سکون کیساتھ دوسرے اینڈ سے وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کر سکوں گا۔ محمد عباس کی وجہ سے مجھے بہت فائدہ ہو گا۔“

اس موقع پر انہوں نے محمد آصف کی تعریف بھی کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کے خطرناک ترین باؤلرز میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ ”ہم جب باؤلنگ کرتے تھے اور کسی بھی ٹیم کیلئے بہت خطرناک ہوتے تھے۔ اس لئے محمد آصف کی صلاحیتوں پر کوئی بھی شک نہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں