میری بھی خواہش ہے کہ ویرات کوہلی میرے سامنے آئے تو میں انہیں آؤٹ کروں،حسن علی

لاہور (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ جب بھی ان کا آئی سی سی رینکنگ کے نمبر ون بلے باز ویرات کوہلی سے سامنا ہوا تو وہ اسے آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

حسن علی سے سوال پوچھا گیا کہ ”آپ نمبر ون باؤلر ہے اور بیٹسمین دیکھیں تو وہ ویرات کوہلی ہیں لیکن دو بار ہی آپ کا آمنا سامنا ہوا ہے اور اب بھی شائد آئی سی سی ایونٹ میں ہی سامنا ہو۔ تو ایسا من میں آتا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ ہو اور نمبر ون بیٹسمین نمبر ون باؤلر کے سامنے آئے۔“
حسن علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”دیکھیں وہ بہت اچھا کھلاڑی ہے اور ہمارا ایک ہی مرتبہ سامنا ہوا ہے کیونکہ آئی سی سی کے فائنل میں وہ جلد آؤٹ ہو گئے تھے۔ وہ اچھے کھلاڑی ہیں اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بڑے بڑے بلے بازوں کو آؤٹ کرے تو میری بھی خواہش ہے کہ وہ میرے سامنے آئے تو میں انہیں آؤٹ کروں۔“

حسن علی کا یہ جواب سن کر محمد عامر انہیں داد بھی دیں گے اور بے اختیار یہ بھی کہیں گے کہ ”نہیں نہیں، ابھی نہیں“ کیونکہ ابھی میں ٹیم میں ہوں اور کوہلی میرے ہاتھوں ہی آؤٹ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں