حسن علی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) پاکستان نے ہمیشہ ایسے فاسٹ باؤلرز پیدا کئے جنہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے کیونکہ اب حسن علی بھی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ہی انہیں آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون باؤلر بنایا۔

حسن علی قومی کرکٹ ٹیم میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے بعد اب لیگ کرکٹ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جنہوں نے بی پی ایل میں کمیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے خلاف ایسی ”بمباری“ کی کہ ڈائنامائٹس ’ٹھس‘ ہو گئے۔

انہوں نے صرف 20 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح وہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے باﺅلر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل 2010ءمیں بنگلہ دیش کے روبیل حسین نے عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں