چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا،صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا

کراچی (ویب ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے میڈیا کو اپنی عدالت کی کوریج سے روکتے ہوئے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے کہا ’میری عدالت سے کوئی نیوز نہیں چلنی چاہیے، میری عدالت سے کوئی خبر اور ٹکر نہیں چلنا چاہیے اور اگر کوئی خبر یا ٹکر چلا تو سخت حکم نامہ جاری کروں گا‘۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے میڈیا نمائندوں کو عدالت سے باہر نکال دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں