رانا ثناءاللہ ناکامی چھپانے کیلئے غلط بیانات دیتے ہیں: والد زینب

اسلام آباد (آئی این پی)قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم بچی زینب کے والدین نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے خاندان کے ڈی این اے سب سے پہلے کرائے ہیں۔ رانا ثناءاللہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں، کب تک وہ اپنی ناکامی چھپائیں گے، ایسے بیانات پر افسوس کیا جاسکتاہے، ہم انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں، ہمیں جلد انصاف چاہیے، ملزم اور اس کے سہولت کاروں کو سرعام لٹکایا جائے۔
پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے کہا کہ میری بیٹی رات کو گم ہوئی تو اگلے دن میرے رشتہ داروں نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرلیا تھا لیکن پانچ دن تک پولیس نے کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بنالی گئی ہے، ان کی تحقیقات پر کافی حد تک مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خاندان کے ڈی این اے ٹیسٹ سب سے پہلے کرائے ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے جو بیان دیا ہے کہا ن کے گھر کا فرد ہے وہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں، کب تک اپنی ناکامی چھپائیں گے، ہم انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، ایسے بیانات پر افسوس کیا جاسکتا ہے، ہمارے محلے دار بھی ملزم کو شناخت نہیں کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں