لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 33 پی ایس پی افسران کو گریڈ 20 میں پرموٹ کردیا ہے جبکہ 17 پولیس افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
جمعرات کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ ان کی خدمات پنجاب حکومت کے پاس ہی رہیں گی۔خیال رہے کہ احد چیمہ کو منگل کے روز نیب کی جانب سے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، جمعرات کو احتساب عدالت نے احد چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔
Load/Hide Comments