جانتی تھی یہ گواہ جھوٹ نہیں بول سکتا، مریم نواز

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اس دن کا انتظار کر رہی تھی ، میں جانتی تھی کہ وہ جس گواہ پر انحصار کر رہے تھے وہ ایم موڑ ثابت ہو گا ، میں جانتی تھی کہ یہ گواہ جھوٹ نہیں بول سکتا۔ مریم نواز نے احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ رابرٹ ریڈلی کی جرح پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو یٹرپر اپنے پیغام میں کہا کہ میں اس دن کا انتظار کر رہی تھی ، میں جانتی تھی کہ وہ جس گواہ پر انحصار کر رہے تھے وہ ایم موڑ ثابت ہو گا ، میں جانتی تھی کہ یہ گواہ جھوٹ نہیں بول سکتا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے عدالتی فیصلوں سے نوازشریف کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی سے متعلق جو فیصلہ سامنے آیا ہے وہ بھی پاناما کیس کی ایک کڑی ہے، تمام فیصلے جو اب تک آئے ہیں یا آئندہ آئیں گے یہ پہلے لکھے جا چکے ہیں، عدا لت کوئی ایسی آئینی تشریح بھی ڈھونڈیں جس سے نوازشریف کے ووٹرز کو نااہل کیا جا سکے، ن لیگ کا اگلا صدر نوازشریف اور پارٹی رہنماؤں کی مشاورت کے بعد بنایا جائیگا، نوازشریف پارٹی لیڈر ہیں اور وہ پارٹی لیڈر شپ کیساتھ مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ کمزور فیصلوں کا دفا ع کرنے کیلئے کمزور فیصلے ہی لکھنا پڑتے ہیں، انتظار ہے لکھے ہوئے باقی فیصلے سنانے کی باری کب آتی ہے۔
مریم نواز

اپنا تبصرہ بھیجیں