’پاکستان دہشتگردملک ہے‘ چین، روس اور سعودی عرب کی حمایت کے بعد جون میں پاکستان کانام گرے لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا

پیرس (ویب دیسک) ”ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہرے اور شہد سے میٹھے دوست چین “ اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی حمایت کے بعد پاکستان کو دہشتگردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے، پاکستان کا نام رواں سال جون میں باضابطہ طور پر فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔
سینئرتحقیقاتی صحافی کامران خان نے انتہائی اہم حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بہت بڑی شکست کھائی ہے ۔ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا نام رواں سال جون میں گرے ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں