آئمہ بیگ کے سوال پر ہانیہ عامر خود کو بچی ثابت کرنے پرمصر

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر گلوکارہ آئمہ بیگ کے سوال پر خود کو کمسن ثابت کرنے کے درپے ہو گئیں جس پر آئمہ نے طنزیہ جملہ اچھال دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں دونوں کی دلچسپ گفتگو سے مداح بے حد محظوظ ہوئے۔ لائیوسیشن میں آئمہ بیگ نے سوال کیا کہ ہانیہ آپ عاصم اظہر سے کب شادی کررہی ہیں۔

اداکارہ نے جواب دیا کہ میرے مداح بھی یہ سوال پوچھتے ہیں تاہم میں ابھی شادی نہیں کررہی، ابھی تو میں بچی ہوں اوربہت چھوٹی ہوں۔ اس جواب پر آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ ہانیہ اتنی چھوٹی ہیں کہ ان کے دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں