”بلاول بھٹو نے میرے خاندان سے یکجہتی کااظہارکیا توان کی آنکھوں میں۔۔۔“ گولی لگنے کے بعد پہلی تقریر میں احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی افسردہ ہوجائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک بزدل جنونی نے مجھ پرقاتلانہ حملہ کیا،بلاول بھٹو نے میرے خاندان سے یکجہتی کااظہارکیا توان کی آنکھوں میں نمی تھی۔عمران خان کی جانب سے بھیجا جانے والا گلدستہ اگر شیریں مزاری،شفقت محمود اوراسد عمرلے کر آتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔
قومی اسمبلی میں اظہا ر خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ حملے کے واقعے سے چند سیکنڈ پہلے جلسے میں ایک کال آئی اور فون اٹھایا تومیری کہنی ڈھال بن گئی،ایک بزدل جنونی نے مجھ پرقاتلانہ حملہ کیا لیکن مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے۔
دہشت گردی کے ناسور کے باعث بلاول کی ماں بھی شہید ہوئیں،انہوں نے میرے خاندان سے یکجہتی کااظہارکیا توان کی آنکھوں میں نمی تھی۔ عمران خان نے مجھے گلدستہ بھیجا جس پران کا شکر گزار ہوں لیکن زیادہ خوشی ہوتی اگر گلدستہ شیریں مزاری،شفقت محمود اوراسد عمر لے کر آتے۔آج گلدستے تو بھیجے جاتے ہیں لیکن گلدستہ لانے والے باہر حملہ کرنے والے کا دفاع کر رہے تھے جو بہت تکلیف دہ بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں