برسوں بعد افتخار چودھری کی طرف سے جھوٹے مقدمے میں بری ہوگیا ہوں: مبشر لقمان

لاہور (ویب ڈیسک) مبشر لقمان اور مہربخاری پر بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے انٹرویو کے حوالے سے بننے والے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ عدالت نے دونوں اینکرز کو ان معاملات سے بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔
اس حوالے سے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت سالوں کے بعد بالآخر سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جانب سے میرے اور مہر بخاری پر بنائے گئے جھوٹ کیس کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ عدلیہ کے خلاف نہیں تھا اور نہ اس میں کوئی توہین کا پہلو نکلتا ہے جبکہ کچھ چینلز وقفوں کے دوران ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرکے اپنے چینلز پر چلاتے رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل عدالت یہ کہہ چکی ہے کہ یہ اینکرز کے خلاف جھوٹی مہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں